تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:12

پرویز مشرف رواں ماہ میں وطن واپس آ جائیں گے، بیرسٹر سیف

اے آر وائی - آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سیف نے اعلان کیا ہے کہ پرویز مشرف رواں ماہ میں وطن واپس آجائیں گے،تاریخ اور مقام کا حتمی فیصلہ دبئی میں پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔



اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے استقبال کیلئے پارٹی نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ان کی واپسی کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ دبئی میں پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف پر ملک میں جو مقدمات قائم ہیں وہ سیاسی اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ وہ واپس آ کر ان کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔



بیرسٹر سیف نے بتایا کہ پرویز مشرف کی سیکیورٹی کیلئے حکومت سے کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا، ان کو پارٹی سیکیورٹی فراہم کرے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.