2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:3
میمو معاملے پر عوام اور وکلا کو تقسیم کردیا گیا، یاسین آزاد
اے آر وائی - سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن کے صدر یاسین آزاد نے کہا ہے کہ میمو اسکینڈل میں کاغذ کے ٹکڑے کو بنیاد بنا کر محاذ کھڑا کیا گیا اور اس معاملے پر اٹھارہ کروڑ عوام اور وکلاء کو تقسیم کردیا گیا۔
اسلام آباد میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہ میمو سکینڈل کے دوران ایک وقت ایسا تاثر بھی ملا کہ حکومت اور فوج آمنے سامنے آکھڑے ہوئے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ عدلیہ کی بحالی سے اٹھارہ کروڑ عوام کو توقعات تھیں کہ اس سے معاشرے میں تبدیلی آئے گی مگر عدلیہ بحالی کے بعد ان توقعات پر پورا نہیں اترسکی۔