تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:27

الطاف حسینکے بھانجے جواد خورشید ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جنگ نیوز -


کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ٹریفک حادثے میں قائد تحریک الطاف حسین کی خالہ زاد بہن کے جواں سال صاحبزادے جواد خورشیدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین سمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے سوگوارلواحقین سے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے تمام کارکنان انکے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ٹیلی فون کرکے قائد تحریک الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم سے ان کی خالہ زاد بہن کے صاحبزادے جواد خورشید کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر دلی افسوس کااظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات اور سوگوارلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعابھی کی ۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ انجنےئرکا اعزازاور پرائڈ آف پر فارمنس ایوارڈ یافتہ ارفع کریم رندھاوا کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ارفع کریم رندھاوا کی جلدو مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.