2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:16
نیویارک:امام الخوئی فاؤنڈیشن کی عمارت پر بم حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
جنگ نیوز -
نیویارک…نیویارک کے علاقے کوئنز میں امام الخوئی فاؤنڈیشن کی عمارت پر بم حملہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ایک غیرملکی ایجنسی کے مطابق نیویارک پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ادھر پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔دریں اثناء پاکستانی مذہبی اسکالر خانم طیبہ بخاری نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چارچھوٹے بم پھینکے گئے جس میں سے ایک بم پھٹ گیا،انھوں نے مزید بتایا کہ وہ ان دنوں یہاں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس پڑھنے یہاں آئی ہیں۔