تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:27

پنجاب کے 11 چیمبرز آف کامرس اور تاجر تنظیموں کا دھرنے کا اعلان

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے 11 چیمبرز آف کامرس اور تاجر تنظیموں نے گیس کی بندش کیخلاف روزانہ مظاہروں اور ہفتے کو لاہور میں وزیر اعظم کیمپ ہاوٴس کے باہردھرنے کا اعلان کیا ہے،چیمبرز کا مطالبہ ہے کہ بحران کے فوری اور مستقل حل کیلئے اسے قومی ایجنڈے پر لایا جائے،پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی غیرمعینہ بندش کے سلسلے میں لاہور میں 11 چیمبرز اور تاجر تنظیموں کا مشاورتی اجلاس ہوا،بعد میں بریفنگ دیتے ہوئے صدرلاہور چیمبر عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ انڈسٹری بند ہونے سے لاکھوں مزدور فارغ ہو گئے ہیں، حکومت نے چار سال میں کچھ نہیں کیا، اب دھرنے دینگے ،پھر بھی مسائل حل نہ ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائیگی،چیمبرز کے عہدے داروں اور تاجروں نے گورنر ہاوس تک بینراٹھا کراحتجاجی ریلی نکالی،شرکاء کا کہنا تھا کہ ان کے معاشی قتل کی سازش ہو رہی ہے، پنجاب میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے، اسے مساوی بنیادوں پر تقسیم کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب دونوں حکومتیں بحران کی برابر ذمہ دار ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.