2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:27
پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم آج شب دبئی پہنچے گی
جنگ نیوز -
دبئی… متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شرکت کے لئے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آج شب دبئی پہنچ رہی ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے کھیلا جائے گا،ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک انگلش ٹیم امارات کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لئے سیریز سے دو ہفتے قبل دبئی پہنچ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق انگلینڈ رینکنگ میں نمبر ایک اور پاکستان نمبر پانچ ٹیم ضرور ہے لیکن یہ سیریز کانٹے دار ہوگی جس میں انگلش ٹیم کو نمبر ون پوزیشن کی ساکھ بھی محفوظ رکھنی ہوگی۔اینڈریو اسٹراس کی قیادت میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ سے قبل تین روزہ سائیڈ میچز آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممالک پر مشتمل کھلاڑیوں کی ٹیم اور پاکستان اے کے خلاف کھیلے گی۔