تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:38

پبلک ٹرانسپورٹ پر سی این جی کی پابندی 15دن کے لئے معطل

جنگ نیوز -


کراچی…پبلک ٹرانسپورٹ پر سی این جی کی پابندی میں 15دن کے لئے معطل کر دی گئی ہے ، پابندی 15 دن کے لئے معطل کئے جانے پر سی این جی ایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ فی الحال ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔سی این جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور کمرشل گاڑیوں میں سی این جی پر پابندی کیخلاف ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز اور سی این جی ایسویسی ایشن نے ہڑتال کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ٹرانسپورٹرز نے احتجاجاً روکاوٹیں کھڑی کر کے شاہراہوں کو چاروں اطراف سے بند کر کے مظاہرے کئے جبکہ سی۔ این۔ جی ایسویسی ایشن کے عہدیداران نے بھی ٹرانسپورٹروں کا ساتھ دیا اور کئی گھنٹے تکشاہراہوں کو جام کئے رکھا، اس موقع پر ٹرانسپورٹرز ایسویسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ حکومت نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا راتوں رات اربوں روپے کی انڈسٹری کو نقصان پہنچا یا ہے، ہزاروں گاڑیاں سی۔ این۔ جی کی وجہ سے کھڑی ہو گئی ہیں جس سے لاکھوں افراد کا روز گار وابستہ تھا،اسی طرح ٹرانسپورٹرز کا کاروبار متاثر ہوتا ہے تو سی۔ این۔ جی اسٹیشنز مالکان کو بھی انہی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے مظاہرین نے احتجاجاً ٹائر بھی جلائے اور کہا کہ جب تک حکومت عوام کو سستا سفر فراہم نہیں کرتی تب تک ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری رہے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.