تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:38

بہالدین زکریا کے 772 ویں سالانہ عرس کی تقریبات ملتان میں ختم

جنگ نیوز -


ملتان…سلسلہ سہروردیہ کے معروف روحانی پیشوا حضرت بہالدین زکریا رحمتہ اللہ علیہ کے 772 ویں سالانہ عرس کی تقریبات آج ملتان میں ختم ہو گئیں۔ حضرت بہاالدین زکریا رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے آخری روز اختتامی دعا درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کرائی۔ دعا سے پہلے زکریا کانفرنس کی آخری نشست بھی ہوئی،جس میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری سمیت کئی علما و مشائخ اوراندرون سندھ اور ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جن کے لئے درگاہ کے احاطہ میں سبیل اور لنگر کے انتظام کے ساتھ فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا، زائرین کے مطابق انہیں یہاں آ کر روحانی سکون ملا۔درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں ملکی سلامتی کی دعا کی اور کہا کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو بے نقاب ہونا چاہیئے۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے تحریک انصاف کی سابق صدر مشرف کے ساتھ انتخابی اتحاد کی سختی سے تردید کی۔عرس میں شرکت کے لئے آنے والے زائرین کے لئے درگاہ کے باہرخصوصی طور پرعارضی بازار بھی قائم کیا گیا تھا گیا جہاں دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین خریداری کرتے ہوئے نظرآئے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.