2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:38
لاہور چیمبر کے صدر اور سینئر نائب صدر کیخلاف مقدمہ درج
جنگ نیوز -
لاہور… گیس اور بجلی کی بندش کے خلاف جلوس نکالنے پر لاہور چیمبر کے صدر اور سینئر نائب صدر سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،لاہور چیمبر کے عہدے داروں نے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف چیمبر سے گورنر ہاوٴس تک ریلی نکالی اور دھرنا دیا، تھانہ ریس کورس پولیس نے ریلی کو دفعہ 144کی خلاف ورزی قرار دیا اور ریلی ختم ہونے کے بعد صدر لاہور چیمبر عرفان قیصر شیخ ،سینئر نائب صدر کاشف یونس مہر اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، چیمبر کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ریس کورس کے ایس ایچ او خود ریلی کے ساتھ تھے،انہیں پیشگی اطلاع دی تھی کہ پر امن ریلی ہے اس وقت کوئی اعتراض نہیں آیا، بعد میں یکطرفہ کارروائی کی گئی،انہوں نے ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔