تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:38

قیمتوں میں اضافہ کیخلاف خیبر پختون خوا اور پنجاب میں گیس اسٹیشن بند

جنگ نیوز -


ملتان…ملتان میں سی این جی اسٹیشنز ہفتہ وار جبکہ فیصل آباد ریجن اور خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بند ہیں۔سی این جی کی مسلسل عدم فراہمی نے صارفین کو ذہنی اذیت سے دوچار کردیا ہے ۔ملتان ریجن کے تمام اضلاع میں سی این جی اسٹیشن پیر سے جمعرات کی صبح 6بجے تک ہفتہ وار بندش کے باعث بندہیں،جبکہ ریجن کے اضلاع ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، لیہ، خانیوال ، وہاڑی اور چیچہ وطنی میں سی این جی اسٹیشنز پہلے ہی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کے باعث بند تھے۔صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقوں مانسہرہ ،ہری پور اور ایبٹ آباد بھی میں سی این جی اسٹیشنز بند آج دوسرے روز بھی بند رہے۔نوشہرہ میں سی این جی اسٹیشنزغیر معینہ مدت کے لئے بند کردئیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جھنگ اور سرگودھا سمیت فیصل آباد ریجن میں صارفین کو آج پانچوے روز بھی سی این جی نہ مل سکی جسکی وجہ سے انہیں آمدو رفت کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا رہا،دوسری جانب رحیم یارخان سمیت بہاول پور ریجن میں 4روزہ بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھول دیئے گئے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.