تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:38

پیپلز پارٹی کا گراف اتنا گر چکا ، شاید ہی اپریل تک چل سکے،جسٹس وجیہہ

جنگ نیوز -


کراچی …پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا گراف اتنا گر چکا ہے کہ شاید ہی اپریل تک چل سکے، وہ صرف سینیٹ الیکشن چاہتی ہے،جبکہ ن لیگ روز بروز غیرمقبول ہو نے کی وجہ سے جلد الیکشن چاہتی ہے، لاہور میں تحریک انصاف کے پنجاب آفس میں احسن رشید کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد کا کہنا تھا کہ نادرا کا سربراہ صدر زرداری کا خاص بندہ ہے،اس نے کشمیر کے الیکشن میں بھی دھاندلی کرائی، لیکن تحریکِ انصاف ہر صورت الیکشن لڑے گی،ان کاکہنا تھا کہ پاکستان نے مغرب کے دباوٴ میںآ کر ایران سے گیس نہیں لی،،صدر زرداری بہادر ہو گئے ہیں اور کہتے ہیں کہ جس ملک سے چاہیں گے تجارت کرینگے، ان کی بہادری کا سہرا بھی امریکا کے سر جاتا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتیں کم کرے، اس موقعہ پر ڈاکٹر سجاد محمود دھارے وال، میاں اقبال محمود ، بریگیڈیر ریٹائرڈ وسیم ظفر ، کرامت علی اور شریف بھٹی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.