تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:38

وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر : نئے الیکشن کی وجہ ہوگی،اعجاز الحق

جنگ نیوز -


لاہور…مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی پارلیمنٹ میں تقریر کے ذریعے نئے الیکشن کی بنیاد رکھ دی ہے،حکومت کو اگر خوف ہے تو وہ مارچ میں سینیٹ کے الیکشن کے بعد فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دے۔سپریم کورٹ این آر او کیسز اور سوئس عدالت میں دائر مقدمات کے بارے میں جلد رپورٹ طلب کرے۔حکومت کی کوشش ہے کہ وہ اداروں کو آپس میں لڑاتی رہے تاکہ اصل مسائل سے توجہ بٹی رہے۔اولین ترجیح مسلم لیگوں کا اتحاد ہے،تاہم ن لیگ اور تحریک انصاف سے اتحاد کے بارے میں کل کے اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔ مسلم لیگ ہم خیال کے جنرل سیکریٹری ہمایوں اختر کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے موقع پر گفتگو میں اعجاز الحق نے کہا کہ اگر حکومت ستمبر اکتوبر میں نئے الیکشن کی تاریخ دے دے،تو سینیٹ الیکشن پر کوئی اعتراض نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.