تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:38

فیصل آباد :گیس بند ش کے خلاف مزدوروں کا احتجاج،گیس کنکشن بحال

جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں گیس کی عدم فراہمی کے باعث صنعتیں پیر کو بارہویں روز بھی بند رہیں۔صنعتکاروں کی جانب سے احتجاجاً فیکٹریاں چلانے پر محکمہ سوئی گیس نے صدر آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کی فیکٹری کا گیس کنکشن منقطع کردیا جو مزدوروں کے احتجاج پر بحال کردیا گیا۔فیصل آباد کے صنعت کاروں نے غیر معینہ مدت تک فیکٹریوں کی بندش کا نوٹیفیکیشن مسترد کرتے ہوئے جب آج فیکٹریاں اور کارخانے چلائے تو محکمہ سوئی گیس کی ٹیم آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسسینگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں آفتاب کی فیکٹری کا گیس کنکشن کاٹنے پہنچ گئی۔کنکشن منقطع ہوتے ہی مزدور فیکٹری سے باہر نکل آئے اور سوئی گیس کی ٹیم کو گھیرے میں لے لیا۔مزدوروں نے گیس کنکشن بحال نہ کرنے کی صورت میں انہیں تشدد کرنے کی دھمکی دی مزدوروں کے غصے کو دیکھتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کے عملے کو مجبوراً فیکٹری کا کنکشن بحال کرنا پڑا۔مزدروں کا کہنا تھا مسلسل فیکٹریوں کی بندش نے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں۔مزدوروں کا موقف سن کر سوئی گیس کے عملے کی درخواست پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کا دل بھی آخر پسیج گیا اور انہوں نے فریقین کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنے کی درخواست کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.