تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:38

حسین حقانی سلطانی گواہ بننے جارہے ہیں ،شیخ رشید احمد

جنگ نیوز -


لاہور…عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہرجانیوالا ایسی باتیں کرتا ہے جیسے یوسف رضا گیلانی کررہے ہیں، اسمبلیوں میں بیٹھے رہنا حکمرانوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ ہم خیال کے رہنماہمایوں اخترخاں کی بیٹی کی شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم ہاوٴس میں آج کل خیرات اورختم چل رہے ہیں ،حسین حقانی سلطانی گواہ بننے جارہے ہیں ، انہیں 24گھنٹے کیلئے وزیر اعظم ہاوٴس سے باہر نکالیں ،وہ حکمرانوں کو وہاں پہنچائیں گے جہاں سے وہ خود آئے تھے، انکا کہناتھاکہ وہ کسی کو جوائن نہیں کرنے جارہے بلکہ لوگ انہیں جوائن کرینگے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.