تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:38

برطانیہ :بیڑی کی طاقت سے چلنے والا6سالہ بچہ

جنگ نیوز -
لندن …بیٹری کی طاقت سے چلنے والی گھڑیوں ،گاڑیوں اور الیکٹرونک آلات کے بارے میں تو ہرکسی نے سنا ہوگا لیکن آج ہم آپ کی ملاقات بیٹری کی طاقت سے چلنے والے جیتے جاگتے بچے سے کرواتے ہیں۔برطانوی علاقے اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والا6سالہ بچہ رابی اون اسٹون تین سال کی عمر میںDystoniaنامی مرض کا شکار ہوگیا تھاجسکے تحت ناصرف اسکے عضلات مڑجاتے بلکہ اکثر اوقات سکڑ جاتے تھے جس کے باعث اُسے چلنے پھرنے میں دشواری پیش آتی۔اس غیر معمولی بیماری کاشکار رابی کھیل کود نہیں کرسکتا تھا اور صرف وہیل چےئر تک محدود ہوکر رہ گیا تھاتاہم برطانوی ڈاکٹروں نے چھ گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعداسکے جسم میں ایک مخصوص بیٹری نصب کردی ہے۔سینے کے پاس لگائے گئے بیٹری نما اس آلے کی تاریں براہ راست رابی کے دماغ سے منسلک ہوتی ہوئی اس کے جسم تک حرکات و سکنات کے پیغامات ٹھیک طرح پہنچانے کا فریضہ سر انجام دیتی ہیں جسکے باعث ناصرف اب وہ ٹھیک طرح چل پھر سکتا ہے بلکہ اپنی چھوٹی بہن کیساتھ کھیلتا کودتا بھی نظر آتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.