2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:38
رابرٹ پیٹنسن اور اوما تھرمین کی نئی فلم بیل ایمی کا ٹریلر جاری
جنگ نیوز -
ممبئی …ہالی ووڈ اداکار رابرٹ پیٹنسن اور اوما تھرمین کی نئی فلمBel Amiکا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔1885کے فرانسیسی ناولBel Amiجسکے معنی اچھے دوست کے ہیں سے ماخوذ اس فلم میں ایک ایسے نوجوان کی کہانی پیش کی گئی ہے جو پیرس کی ایک با اثر اور امیر خاتون کو اپنے پیار کے جھانسے میں پھانستے ہوئے اقتداراور طاقت کی سیڑھیاں چڑھتا ہے۔رابرٹ پیٹنسن سمیت اوما تھرمین،Christina Ricci اورKristin Scott Thomasکی مرکزی کاسٹ پر مبنی یہ فلم رواں سال2مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔