2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:49
صوبے انتظامی بنیادوں پر ہی بننے چاہئیں،آفاق احمد
جنگ نیوز -
کراچی…مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمدکا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق پریقین رکھنے والی جماعت ہے اس لئے وہ لسانی بنیادوں پر صوبوں کے قیام کے بارے میں متحدہ قومی موومنٹ کی قرارداد کی حمایت نہ کرے۔ آفاق احمدنے جے یو پی کے راہنماشاہ اویس نورانی سے ملاقات کی اورپھران کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی کے مزارپرحاضری دی اورمزار کے احاطے میں مولاناشاہ احمد نورانی کے مزارپر بھی فاتحہ خوانی کی۔ میڈیاسے گفتگومیں آفاق احمدکاکہناتھاکہ وہ کراچی سمیت پورے ملک کواسلحے سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں، ناجائزاسلحے کے خاتمے کے ساتھ لائسنس شدہ اسلحہ رکھنے والوں کی بھی جانچ پڑتال کی جائے کیوں کہ اسلحہ لائسنس میرٹ کی بجائے حلیف جماعتوں کی خوشی کیلئے بھی جاری کئے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں آفاق احمدنے کہا کہ صوبے انتظامی یونٹ ہیں انتظامی بنیادوں پر ہی صوبے بننے چاہئیں۔