تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:49

ایس ایچ او ہڈیارہ کی ہلاکت مقامیوں کے تشدد سے نہیں ہو ئی ،حبیب اعوان

جنگ نیوز -
لاہور…رکن پنجاب اسمبلی ملک حبیب اللہ اعوان نے کہا ہے کہ لاہورکے نواحی گاوٴں گھوئنڈ میں ایس ایچ او ہڈیارہ کی ہلاکت مقامی لوگوں کے تشدد سے نہیں بلکہ پولیس کی اپنی گاڑی کے نیچے آکر ہوئی ہے،پولیس نے علاقے میں دہشتگردی مچارکھی ہے اورگاوٴں کے لوگ پولیس کے ڈرسے کھیتوں میں پڑے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر خطاب کرتے ہوئے حبیب اللہ اعوان نے کہا کہ مرحوم ایس ایچ او کے خاندان سے ہمدردی ہے لیکن پولیس دہشت گردی بند کرے، 45سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،تفتیش میرٹ پر کی جائے،بے گناہ افراد کو نشانہ نہ بنایا جائے، علاقے میں دوروز سے بجلی بھی نہیں۔وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کا کہناتھا کہ پولیس نے صحیح ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے ، تمام ملزم گرفتار کریں گے۔ اسمبلی کے باہر رکن قومی اسمبلی طارق شبیر میئو نے پولیس تشدد کی مذمت کی۔ ملک حبیب اعوان اور فاروق یوسف گھرکی بھی انکے ہمراہ تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.