تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:49

کراچی: جیل میں قیدی چرس نگل گیا،حالت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

جنگ نیوز -
کراچی…سینٹرل جیل کراچی میں 22 چرس کی راڈ نگلنے والے ملزم کی حالت غیر ہونے پر اسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کراچی سینٹرل جیل سے قیدی فیصل مقبول کو 30 دسمبر کو سٹی کورٹ لایا گیا جہاں اس نے 22 چرس کے راڈ نگل لئے۔ قیدی ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت کے لیے سٹی کورٹ لایا گیا تھا۔قیدی کی حالت غیرہونے پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایم ایل او سول اسپتال ڈاکٹرآفتاب چنڑکے مطابق قیدی فیصل مقبول کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایکسرے رپورٹ میں 22 راڈ چرس پیٹ میں موجود ملے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چرس کی ایک راڈ پھٹنے سے قیدی کی حالت غیر ہوگئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.