تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 1:5

سرکوزی نے پاکستان کو آبدوزیں بیچنے میں کمیشن کیلئے فرضی کمپنی بنوائی

جنگ نیوز -


پیرس.. . . . .. . فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت میں کمیشن دینے کیلئے فرضی کمپنی کے قیام کی منظوری دی اور وہ اس فرضی کمپنی کے بارے میں سب جانتے تھے ۔فرانسیسی اخبار نے 1995ء میں اس وقت کے فرانسیسی وزیراعظم بلادور کی صدارتی مہم کیلئے مبینہ غیر قانونی فنڈکی تحقیقات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت میں کمیشن دینے کیلئے فرضی کمپنی کے قیام کی منظوری دی۔ ’دی ڈیلی لبریشن ‘ نے جج کے سامنے پیش کئے گئے سابق سینئر سول سرونٹ کے حلفیہ بیان کا حوالہ دیا ہے کہ 1994ء میں اس وقت کے وزیر بجٹ نکولس سرکوزی نے پاکستان کو آبدوزیں فروخت کرنے کی صورت میں کمیشن کی ادائیگی کیلئے لکسمبرگ میں ’ہائین‘ نامی کمپنی کی تشکیل کی باضابطہ منظوری دی۔ سرکوزی کے قریبی ساتھی سمیت متعدد افراد پر ہائین کمپنی کے ذریعے سوئٹزرلینڈ سے نوٹوں سے بھرے بریف کیس لانے کا الزام ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.