تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 1:16

امریکی ریاست کیلے فورنیا میں سالانہ روز پریڈ کا آغاز

جنگ نیوز -


کیلے فورنیا . . . . . .. . .امریکا کی ریاست کیلے فورنیا میں سالانہ روز پریڈ شروع ہوگئی ہے جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد قطاروں کی صورت میں موجود ہیں۔پساڈیناPasadenaمیں جاری اس پریڈ کو دیکھنے کے لیے لوگ کئی گھنٹے پہلے ہی یہاں جمع ہوگئے تھے اور ساڑھے آٹھ کلو میٹر سے زائد لمبی اس پریڈ کے موقع پر رنگ برنگے فلوٹ اپنی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کیے ہوئے ہیں۔ ٹورنامنٹ آف روزاز کے نام سے یہ ایک سو 23ویں پریڈ ہے اوراس بار پریڈ کو "Just Imagine" یعنی زرا تصور تو کریں کا نام دیا گیا ہے۔بعض فلوٹس کو 2 لاکھ سے زائد پھولوں سے سجایا گیا ہے جبکہ گھڑسوار بھی اس میں شرکت کررہے ہیں۔پریڈ کے گرینڈ مارشل Martinez ہیں جو ڈانسنگ ودھ دا اسٹارز Dancing with the starsمیں اپنی پرفارمنس کے سبب شہرت رکھتے ہیں۔روزاز پریڈ کا آغاز 18سو90 میں سال نو کے موقع پر کیا گیا تھا اور ہر برس اس کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.