3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 1:16
جاپان:سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے جدید ترین سائبر دفاعی نظام تیار
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان نے حساس حکومتی اداروں کے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر ہونیوالے سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے جدید ترین سائبر دفاعی نظام تیار کرلیا۔جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان نے حساس حکومتی اداروں کے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر پے درپے ہونیوالے سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے جدید ترین سائبر دفاعی نظام تیار کرلیا، جسے سائبر ویپن کا نام دیا گیا ہے جو جاپانی نیٹ ورکس پر ہونے والے کسی بھی سائبر حملے کو روکنے اور اس کے لانچنگ مقام کا بھی پتہ چلا سکے گا ، اس نظام کی تیاری میں180 ملین ین کی لاگت آئی اور تین سال کا عرصہ لگا ۔ اس سائبر دفاعی نظام کی ضرورت گزشتہ کچھ عرصے سے جاپان کے ارکان پارلیمنٹ ، دفاعی اداروں اور اہم صنعتی اداروں کے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر ہونے والے سائبر حملوں کے بعد پیش آئی ۔رپورٹ کے مطابق اس سائبر نظام کوجلداہم اداروں سے منسلک کردیاجائیگا۔