تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:5

پنجاب کے میدانی علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں

جنگ نیوز -


لاہور… پنجاب کے میدانی علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ لاہور اور گردو نواح میں دھند کا سلسلہ جاری ہے، ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹر چینج تک بند کی گئی موٹروے کو دھند میں کمی کے باعث ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ دھند کے باعث لاہور ائر پورٹ پر پروازیں بھی تاخیر کا شکار رہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے کو حد نظر صفر ہونے کے باعث رات 12 بجے لاہور کے ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹر چینج تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا تاہم دھند کے جلدی چھٹ جانے کے باعث موٹروے کو گزشتہ دنوں کی نسبت جلدی کھول دیا گیا ہے۔ دوسری جانب دھند کی شدت کے باعث لاہور ائرپورٹ پر پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ لاہور سے فریکفرٹ، نیو یارک اور ٹورونٹو جانے والی پروازین تین گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں، جبکہ ابو ظہبی اور دمام سے لاہور آنے والی پروازوں کو اسلام آباد اور شارجہ آنے والی پرواز کو کراچی روانہ کر دیا گیا۔ لاہور سے اسلام آباد اور کراچی جانے والی دو پروازیں اور کراچی سے لاہور آنے والی دو پروازیں بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.