3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:16
خیبرپختونخوا میں دوسرے روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند
جنگ نیوز -
پشاور… خیبرپختونخواہ میں آج سی این جی اسٹیشنز کی ہڑتال جاری ہے۔ صوبہ کے علاقوں مانسہرہ ،ہری پور اور ایبٹ آباد میں سی این جی اسٹیشنز آج دوسرے روز بھی ہڑتال کے سبب بند رہیں گے۔نوشہرہ میں بھی سی این جی اسٹیشنزغیر معینہ مدت کے لئے بند کردئیے گئے ہیں۔ ادھر گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان ریجن کے ڈیڑھ سو سے زائد سی این جی اسٹیشن تین دن تک گیس کی سپلائی بند رہنے کے بعد دوبارہ جمعرات کی صبح چھ بجے کھل جائیں گے۔