تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:12

دھند، لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے بند

اے آر وائی - ملک کے میدانی علاقوں میں رات کے وقت دھند کی شدت میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ اور لاہور میں دھند کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک موٹروے کو بندکر دیا گیا ہے۔



موٹر وے پولیس کے مطابق حد نظر صفر ہو جانے کے بعد ایم ٹو سیکشن کو بند کیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ مجبوری کے تحت سفر کی صورت میں فوگ لائٹس استعمال کی جائیں اور ڈرائیور گاڑیوں کے درمیان فاصلے اور اسپیڈ لمٹ کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.