تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:54

اقوام متحدہ میں سابق بھارتی سفیرششی تھرور لاہور پہنچ گئے

جنگ نیوز -
لاہور… اقوام متحدہ میں سابق بھارتی سفیرششی تھرور نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہیے ، دونوں ملکوں کے عوام امن چاہتے ہیں ۔ اقوام متحدہ میں سابق بھارتی سفیر ششی تھرور نے یہ باتیں اپنی اہلیہ سنندا کے ہمراہ دبئی سے لاہورائیرپورٹ پہنچنے پر جیو نیوزسے گفتگو میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست تجارت ہونی چاہیے کیونکہ دوسرے ممالک کے راستے تجارت سے ٹیکس بڑھ جاتے ہیں، بھارتی تاجروں کو اپنا مال پہلے دبئی بھجوانا پڑتا ہے ،ششی تھرور کی اہلیہ سنندا ششی کاکہنا تھا کہ وہ کشمیری ہیں اور ان کا تعلق لاہور سے ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ وہ اپنے شوہر کو لاہور کے بارے میں بتاتی رہتی ہیں،انہیں یہاں کے تاریخی مقامات دکھائیں گی ،کشمیری چائے بھی پلائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.