3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:16
این آر او عمل کیس:اب عمل نہ ہوا تو ایکشن ہوگا، سپریم کورٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے این آراو عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیلئے حکومت کو آخری موقع دیا جارہا ہے اور اب کوئی آڈر جاری نہیں ہوگا بلکہ ایکشن ہوگا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ آج سماعت کے دوران عدالت نے سوئز حکام کو خط لکھنے اور عدنان خواجہ اور احمد ریاض شیخ کی تقرری کے حوالے سے سوالات کئے۔، عدالت نے تمام متعلقہ اداروں پر واضح کیا کہ یہ آخری موقع ہے اور اگر اب بھی عمل نہ ہوا تو متعلقہ حکام کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ عدالت نے اس حوالے سے چیئرمین نیب کو بھی 10جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔