تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:16

دھند کے باعث کوئٹہ آنے والی متعدد پروازیں تاخیرکا شکار

جنگ نیوز -
کوئٹہ… اسلام آباد اور لاہور میں دھند کے باعث کوئٹہ آنے والی پروازیں تاخیرکا شکار ہوگئیں۔ پی ائی اے ذرائع کے مطابق پی ائی اے کی لاہور سے کوئٹہ آکر دوبئی جانے والی پرواز پی کے 231کی آمد میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والی پرواز کی پروازپی کے 363بھی 2گھنٹے تاخیر کاشکار ہوگئی اس پرواز کو کوئٹہ سے کراچی جانا تھا تاہم اس کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔پی ائی اے کے مطابق ان پروازوں کی آمد میں تاخیر کی وجہ لاہور اور اسلام آباد میں دھند ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.