3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:16
لاہور: شادباغ میں ایک گھر میں آتشزدگی، دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی
جنگ نیوز -
لاہور… لاہور کے علاقے شادباغ میں ایک گھر میں لوڈشیڈنگ کے باعث موم بتی کی وجہ سے آگ لگنے سے دو بچوں سمیت 3 افراد جھلس گئے۔شادباغ کے علاقے بھگت پورہ شہباز روڈ کے رہائشی عمران کے اہلخانہ نے لوڈشیڈنگ کے باعث کمرے میں موم بتی جلا رکھی تھی جس کے باعث اچانک پردوں اور قالین کو آگ لگنے سے پورے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔جس کی وجہ سے 4 سالہ رحمان شدید جھلس گیا جبکہ اس کا چچا جمشید اسے بچاتے ہوئے زخمی ہو گیا۔دونوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں رحمان کی حالت تشویشناک ہے۔