تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:27

پشاور: ہڑتال کی کال دینے پر رکشہ ڈرائیورز یونین کے صدر گرفتار

جنگ نیوز -


پشاور… پشاور میں ہڑتال کی کال دینے پر رکشہ ڈرائیورز یونین کے صدر کو گرفتار کرلیا گیا جس پر سینکڑوں رکشہ ڈرائیورز سراپا احتجاج بن گئے۔روٹ پرمٹ کے تنازعے، رنگ تبدیل کرنے اور دو شفٹوں میں چلانے کے فیصلے پر پشاور کے رکشہ مالکان اور ڈرائیوروں کا احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پولیس کی طرف سے رکشہ ڈرائیورز یونین کے صدر امان اللہ کی گرفتاری کے خلاف سینکڑوں ڈرائیورز سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے گورنمنٹ کالج چوک پر دھرنا دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔ جس سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.