تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:27

جسٹس شیخ احمد فاروق کا دوست محمد کھوسہ کیخلاف کیس کی سماعت سے انکار

جنگ نیوز -


لاہور… لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شیخ احمد فاروق نے اداکارہ سپنا کی بازیابی اورمبینہ قتل کے حوالے سے سابق وزیراعلی دوست محمد کھوسہ کے خلاف کیس کی سماعت سے انکار کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شیخ احمد فاروق نے کیس کے حوالے سے درخواستیں چیف جسٹس کوبھجواتے ہوئے سفارش کی کہ درخواستیں کسی اوربنچ میں پیش کی جائیں ،انہوں نے موقف اختیارکیا کہ وہ بعض ذاتی وجوہات کی بناء پرسابق وزیراعلی دوست کھوسہ کیخلاف کیس کی سماعت نہیں کرسکتے۔ اداکارہ سپنا خان کے باپ مثل خان نے بیٹی کی بازیابی اور دوست کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے رجوع کررکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.