تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:27

سڈنی ٹیسٹ:بھارت191پر آئوٹ، آسٹریلیا3 وکٹوں پر116رنز

جنگ نیوز -


سڈنی…سڈنی ٹیسٹ کا پہلا دن بالرز کے نام رہا ، آج مجموعی طورپر 13وکٹیں گریں اور307رنز بنے۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بھارت کو پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا اور گوتم گمبھیر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، آسٹریلوی بالرز کی شاندار بالنگ کے باعث وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور صرف 96 کے مجموعی اسکور پر آدھی مہمان ٹیم آئوٹ ہوچکی تھی، کپتان دھونی نے کسی حد تک ٹیم کو سنبھالا دیا، انہوں نے 57 رنز بنائے۔ اس طرح بھارت کی پوری ٹیم 191 رنز بناسکی۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹنڈولکر 41 اور سہواگ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پیٹنسن نے 4 جبکہ ہلفنہاس اور سڈل نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں میزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز بھی کچھ اچھا نا تھا اورپہلے ہی اوور میںوارنر نے پویلین کی راہ لی، ظہیر خان کی عمدہ بالنگ کی وجہ سے صرف 37 کے مجموعی اسکور پر اسے 3 وکٹوں سے ہاتھ دھونا پڑے۔تینوں وکٹیں ظہیر خان کے حصے میں آئیں۔پونٹنگ اور کلارک نے چوتھی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 79 رنز بناکر آسٹریلیا کی پوزیشن کو مستحکم کردیا، پونٹنگ 44 اور کلارک 47 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔آسٹریلیا کو بھارت کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 75 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.