3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:39
وزیراعظم سیکریٹریٹ پر قومی پرچم الٹا لہرادیاگیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد … اسلام آباد میں وزیراعظم سیکریٹریٹ کی عالیشان عمارت پر آج قومی پرچم الٹا لہرادیاگیا۔ شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے ملحقہ پی ایم سیکریٹریٹ کی عمارت کی چھت پر یہ قومی پرچم صبح سے ہی الٹا لہرا رہا تھا۔ نیوز چینلز پر جب اسکی خبر نشر ہوئی تو کچھ دیر بعد اسے اتار کر درست طریقے سے لہرا یا گیا۔