3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:50
کترینہ کیف کی فیاضیاں۔۔۔ بلا معاوضہ فلم میں کا م کر یںگی
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…کترینہ کیف نے بغیر معاوضے کے فلم میں کا م کر نے کی ہا می بھر لی ۔وہ اپنے میک اپ آرٹسٹ کی فلم میں بغیر معا وضے کے کا م کر یں گی ۔رپورٹ کے مطابق با لی ووڈ کے اداکاروں میں جہاںہر وقت معاوضہ بڑ ھا نے کی جنگ جا ری رہتی ہیں وہیں کترینہ کیف نے اپنی اگلی فلم میں بغیر پیسو ں کے کام کرنے کے لیے ہا می بھر لی ہے ۔ یہ فلم مشہور ہا لی ووڈ مو وو ی P.S I Love You کا ری میک ہو گی جو کترینہ کے میک اپ آرٹسٹ سبھا ش سنگھ کی پہلی پر و ڈکشن بھی ہے ۔ اہم با ت یہ ہے کہ اس فلم میں کتر ینہ کو ئی مہما ن اداکارہ کے طورپر نہیں بلکہ مر کزی کر دار میں ہی جلو ہ گر ہونگی لیکن وہ اپنے میک اپ آرٹسٹ سے اس فلم کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں لیں گی ۔ لگتا ہے کہ با لی ووڈ کی با ربی ڈول کا فی ہمدرد دل کی مالک ہیں کیو نکہ اس سے قبل وہ اپنے ہیر ڈریسر کی فلم "میں کر ش ہو ں" میں بھی بغیر پیسے لیے بطور مہما ن اداکارہ کا م کر چکی ہیں ۔