3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:50
فیصل آباد میں ایم این اے کی گاڑی کی ٹکرسے ایک شخص ہلاک
جنگ نیوز -
فیصل آباد … فیصل آباد میں ایم این اے کی نیم پلیٹ لگی گاڑی نے ایک شخص کو کچل دیا۔ واقعے کے بعد یہاں احتجاج شروع ہو گیا۔ مظاہرین کا الزام تھا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج کے سامنے ایم این اے کی نیم پلیٹ سے سجی اس گاڑی نمبرکیوٹی 96 نے ایک شخص کو کچل دیا اور اس کی موت واقع ہوگئی، اورپھر کیا تھا دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی تہس نہس کردی گئی۔ کسی نے دروازہ توڑا تو کسی نے شیشے پر پتھربرسائے جس کے ہاتھ جو آیا وہ گیا اورپھر آخر کار پولیس بھی آہی گئی۔پولیس کی یہ تسلی کہ حادثہ کا جو بھی زمہ دار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اس وعدہ پر طلباء منتشر ہوگئے۔ لیکن یہ احتجاج پھر تھوڑی دیر بعد شروع ہوگیا جہاں مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی ۔