3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:50
گجرات: گورالی میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
جنگ نیوز -
گجرات… گجرات میں جی ٹی روڈ پر گورالی کے علاقے میں مبینہ طور پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے۔ پولیس ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ حملہ آور کے ہدف کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو 1122کے اہلکار بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔