3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:16
پشاور: ارباب روڈ پر دھماکا ، 5افراد زخمی
جنگ نیوز -
پشاور… پشاور کے علاقے ارباب روڈ پر دھماکا ہو ا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تا حال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں پولیس تا حال بتانے سے قاصر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بڑے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔