3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:54
پشاور: یونیورسٹی روڈ پر دھماکا
اے آر وائی - پشاور میں یورنیورسٹی روڈپر زور دار دھماکا ہوا ہے ۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسگا۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ دھماکے کی جگہ پر آگ بھی لگی ہوئی ہے۔ مزید تفصیلات ابھی موصول ہورہی ہیں۔