تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:38

مصر میں پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ

جنگ نیوز -
قاہرہ…جنگ نیوز… مصر میں پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ شروع ہوگئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق سابق صدر حسنی مبارک کی برطرفی کے بعد مصر میں ہونے والے پہلے پارلیمانی انتخابات کے تیسرے اور حتمی مرحلے کی پولنگ شروع ہوگئی ہے جوکہ مصر کے جنوب میں ہو رہی ہے جہاں بڑی تعداد مسیحی ووٹروں کی ہے۔ تیسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے پولنگ کے حلقوں میں دارالحکومت قاہرہ کا شمالی اور صحرائے سینا کا مشرقی علاقہ بھی آتا ہے۔ ان انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں اخوان المسلمین کو واضح برتری حاصل ہو چکی ہے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.