تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:50

پشاور: ارباب روڈ پر دھماکا ،ایک شخص جاں بحق،20 زخمی

جنگ نیوز -


پشاور… پشاور کے علاقے ارباب روڈ پر دھماکا ہو ا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تا حال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں پولیس تا حال بتانے سے قاصر ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایک ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بڑے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، دھماکے کی شدت کی وجہ سے 10سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں۔ دھماکے کے زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس اور خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جائے وقوع پر ماہرین پہنچ کر دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.