3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:50
چین : موسمِ بہار سے قبل لالٹینوں کی عظیم الشان نمائش کاآغاز
جنگ نیوز -
چانگ کنگ…این جی ٹی…چین کے شہرChongqingمیں موسمِ بہار کی آمد کی تیاریاں ابھی سے شروع ہوچکی ہیں اور یہاں لالٹینوں کی عظیم الشان نمائش کا آغاز کردیا گیا ہے۔20مایہ ناز لالٹین تیار کرنے والے گروپس کی لالٹینوں پر مبنی اس نمائش میں مختلف رنگوں اور ڈیزائنز کی لالٹینیں پیش کی گئی ہیں جو ہر سال ہزاروں سیاحوں کی توجہ سمیٹتی ہیں۔رنگ برنگی روشنیاںبکھیرتی لالٹینوں پر مشتمل یہ نمائش6 فروری کو ہونے والے لالٹین فیسٹیول تک جاری رہے گی۔