3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:50
سری لنکا کرکٹ کے تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب
جنگ نیوز -
کولمبو …جنگ نیوز…مخالف امیدواروں کے احتجاجاً دستبردارہوجانے کے باعث سری لنکا کرکٹ کے تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ منگل کو یہاں سری لنکن وزارت کھیل کی زیر نگرانی سات برس بعد سری لنکا کرکٹ کے انتخابات ہوئے جس میں حکومتی مداخلت کے باعث مخالف امیدوار احتجاجاً دستبردار ہوگئے جس کے باعث سری لنکا کرکٹ کے تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ اوپالی دھرما سادا صدر‘ نشانتھا رانا ٹنگا سیکرٹری اور نوشکی محمد خزانچی منتخب ہوئے۔ واضح رہے کہ اوپالی دھرما سادا 1996ء سے 1998ء تک سری لنکا کرکٹ کے صدر رہ چکے ہیں۔