3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:50
فلم ’’لوزیز‘‘ کل امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …ہالی وڈ فلم’’ لوزیز‘‘کل امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کہانی کامیڈی اور رومانس پر مبنی ہے اور اسکے مرکزی کرداروں میں پیٹر فیسنلی اور جیمی الیگزینڈر ہیں۔ فلم میں نوجوان جیب تراش کو دکھایا گیا ہے جو امریکی شہر نیویارک میں مختلف علاقوں میں لوگوں کی جیبیں کاٹتا ہے اور اچانک ایک لڑکی کی زندگی میں آنے سے اس کی زندگی کے معاملات میں تبدیلی آ جاتی ہے۔