3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:50
عامر خان اپنی سوانح عمری لکھنے کے خواہش مند
جنگ نیوز -
ممبئی… دھوم تھری کے ہیرو اپنی سوانح عمری لکھنے کے خواہش مند ہیں۔ عامر خان کہتے ہیں کہ دل تو کرتا ہے مگر مشکل کام ہے ڈر بھی لگتا ہے۔ بالی وڈ میں اپنی سوانح عمری لکھنے کا چلن نیا نہیں ہے اور اب بالی وڈ اداکار عامر خان بھی ان اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ وہ اپنی آپ بیتی لکھنا چاہتے ہیں۔ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے تجربات، فلمی کیرئر اور اپنے تعلقات کو کتاب کی شکل دینا چاہتے ہیں لیکن یہ ایک مشکل کام ہے، اسے عملی جامہ پہنانے سے ڈر بھی لگتا ہے۔