3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:50
چلی کے جنگلات میں لگی آگ 23ہزار ایکڑ پر پھیل گئی
جنگ نیوز -
سان تیاگو… چلی کے جنگلات میں لگی بدترین آگ نے سو سے زائد گھروں کو ہڑپ لیا۔ صدر سبیسٹن پنیرا نے وارننگ جاری کرتے ہوئے تین کاؤنٹیز کوآفت زدہ قرار دیدیا۔ جنوبی چلی میں گزشتہ ہفتے لگی آگ پر تاحال قابونہیں پایا جاسکا۔ 23 ہزار ایکٹر پرآگ نے جنگلات کوخاک کردیا۔ 48 جگہوں پر آگ لگی ہوئی ہے جبکہ ایک شخص جان سے گیا۔ چلی کے صدرسبیسٹن پنیرا نے علاقے کا دورہ کیا۔ پانچ سو زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ ارجنٹائن بھی آگ بجھانے میں مدد کررہاہے ۔ نیشنل پارک سے ایک اسرائیلی سیاح کو ممکنہ طور پر آگ لگنے کا سبب بنے کی وجہ سے گرفتار کیاگیا تاہم پولیس نے اسے رہا کردیا۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔