تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:28

پشاور:ارباب روڈ پر دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد2ہوگئی،20زخمی

جنگ نیوز -


پشاور… پشاور کے ارباب روڈ پر دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔ دھماکہ موٹر سائیکل پر نصب بارودی مواد پھٹنے سے ارباب روڈ پر اعظم ٹاور کے بیس منٹ میں ہوا ۔ دھماکے سے ریسٹورنٹ کے تہہ خانے،ایک بیکری، نجی بینک اورجوس شاپ سمیت ایک درجن دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ایس ایس پی آپریشن طاہر ایوب کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل پر نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے۔ جس میں چار سے پانچ کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے سے بائیس افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر خیبر ٹیچنگ اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں دو زخمی دم توڑ گئے جبکہ چار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.