3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:22
بھٹو ریفرنس،کیس کا ازسرنو جائزہ نہیں لے سکتے،سپریم کورٹ
اے آر وائی - چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ صدارتی ریفرنس پر رائے تو دے سکتے ہیں۔ کیس کا ازسرنو جائزہ نہیں لے سکتے۔ اس حوالے سے عدالت کا اختیار محدود ہے۔
مقدمے کی سماعت میں چیف جسٹس نے بابر اعوان سے کہا کہ کوئی ایسی مثال پیش کریں کہ صدارتی ریفرنس پر کیس کا ازسرنو جائزہ لیا گیا ہو ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا سزائے موت کے تین سو فیصلوں پر صدر کے پاس رحم کی اپیلیں پڑی ہیں اگر اس کیس کا جائزہ لیا گیا تو وہ سب لوگ بھی عدالت میں آجائیں گے۔
بابر اعوان نے عدالتی فیصلوں کے حوالہ جات پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کیس اپنی نوعیت کا واحد کیس ہے۔ اس لیے ری وزٹ کی کوئی مثال موجود نہیں ہے۔ مقدمے کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔