تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:13

ایبٹ آباد کمیشن،رپورٹ کی جلد تیاری میں عربی تحریریں رکاوٹ

اے آر وائی - انتہائی معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کے کام میں تاخیرکی ایک بڑی وجہ اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی ایک لاکھ ستاسی ہزار عربی تحریریں ہیں جن کے ترجمے کا عمل تاحال جاری ہے۔



ذرائع نے اے آر وائی انوسٹی گیشن سیل کو بتایا کہ یہ دستاویزات امریکی فورسز اپنا ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے باعث اپنے ہمراہ نہیں لے جاسکی تھیں۔ سیکیورٹی اداروں نے ان دستاویزارت کے ترجمے کے لیے متعدد مترجم حضرات کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں تاہم یہ کام مکمل ہونے میں مزید کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ان دستاویزات کی اہمیت کے پیش نظر کمیشن ترجمے کا کام مکمل ہونے سے پہلے اپنی حتمی رپورٹ تیار نہیں کر سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.