3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:28
ن لیگ(کشمیر ) نے یورپ میں تنظیم سازی کا آغاز نہیں کیا، طارق فاروق
جنگ نیوز -
پیرس…رضاچوہدری…مسلم لیگ(ن)آزاد کشمیر کے مر کزی رہنما اور موجودہ ڈ پٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک نظریہ کا نام ہے جو ملکی بنیادوں کی محافظ ہے۔انھوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ چند افراد کے ایک مخصوص ٹولے نے بعض یورپی ممالک میں خودساختہ طور پر عہد یدران بناکریورپ کے سیاسی ماحول کو گندا کیا ہوا ہے۔ مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر کی مرکزی تنظیم نے ایسی کوئی تنظیم سازی یورپ میں تشکیل نہیں دی اور نہ ہی تعلقات کی بنیاد پر کسی کو کوئی نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔ کسی بھی سیاسی پارٹی میں ذاتی بنیاد پرتنظیم سازی نہیں کی جاتی۔