3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:16
تیسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر سری لنکا کی فیلڈنگ
جنگ نیوز -
کیپ ٹاؤن…سری لنکا نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکا نے دو تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ بالر دلہارا فرنانڈو کی جگہ دھمیکا پرساد جبکہ تھرنگا پراناویتانا کی جگہ اوپننگ بیٹسمین لہیرو تھریمانے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں لینے والے فاسٹ بالر مرچنٹ ڈی لینگ کو ٹیم سے باہر رکھا ہے، ان کی جگہ ورنون فیلانڈر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔